وٹامنز، غذائیت اور توانائی سے بھرپور کیلے کے فوائد اور ثمرات بے شمار ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وٹامنز، غذائیت اور توانائی سے بھرپور کیلے کے فوائد اور ثمرات بے شمار ہیں
وٹامنز، غذائیت اور توانائی سے بھرپور کیلے کے فوائد اور ثمرات بے شمار ہیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلا غذائیت اور وٹامنز سے بھرپور پھل ہے جس میں منرلز کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو انسان کی پانی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور دن بھر پیاس سے بچاتی ہے۔

بڑھتی عمر کے بچوں اور بوڑھے افراد کے لیے کیلا انتہائی مفید ہے۔ ماہرینِ طب کے ایک قول کے مطابق کیلا صبح کے وقت کھایا جائے تو سونا، دوپہر میں چاندی جبکہ رات کے وقت پیتل قرار دیا گیا ہے، یعنی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: سیب کو روز مرہ خوراک کاحصہ بنانے سے حاصل ہونے والے مختلف فوائد

طبی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ کسی بھی وقت کیلا کھالینے سے اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوتے، تاہم کچھ لوگوں کے جسمانی مسائل اور پیچیدگیوں کے باعث کیلا انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

نقصان کے حوالے سے دیکھا جائے تو کیلا خالی پیٹ زیادہ مقدار میں کھانے یا رات کے وقت ایک خاص مقدار سے زائد کھانے پر پیٹ میں تکلیف ہوسکتی ہے۔

کیلاہڈیوں کو طاقت دیتا ہے، تھکاوٹ کم کرتا ہے اور جسم کو درکار تمام تر غذائی اجزاء کیلے میں موجود ہوتے ہیں۔ ایک کیلے میں 422 ملی گرام پوٹاشیم ہوتی ہے جو جسم کو درکار مقدار کا 12 فیصد مہیا کرتا ہے۔

جو لوگ اپنی صحت کو عام انسانوں سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے ورزشیں کرتے ہیں، انہیں کیلے کے بھرپور استعمال کا مشورہ دیاجاتا ہے تاکہ کیلے کی مدد سے غذائیت کی کمی پوری کی جائے جو مسلسل ورزش کے باعث انسانی جسم میں پیدا ہوجاتی ہے۔

کیلے کی مٹھاس جسمانی توانائی اور کارکردگی کو بڑھا دیتی ہے۔ کیلا دل کے لیے بھی اہم منرل مہیا کرتا ہے جبکہ وٹامن بی 6 کی مدد سے یہ پھل ہمارے جسم میں انسولین اور ہیموگلوبن کے عوامل کو درست کرتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے رنرز ورلڈ کے مطابق تحقیقی  ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ دوڑ صحت کیلئے بے حد مفید ہے اور یہ انسان کے قبل از وقت مرنے کے امکانات یا خطرات کو 27 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: روزانہ 7 سے 8 منٹ کی دوڑ قبل از وقت موت سے بچا سکتی ہے۔نئی تحقیق

Related Posts