آسٹریلیا کی مشہور وکٹوریہ یونیورسٹی نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہفتے میں ایک مرتبہ 50 منٹ کی دوڑ انسان کو قبل از وقت موت سے بچا سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رنرز ورلڈ کے مطابق ملبورن کی وکٹوریا یونیورسٹی کی تحقیق میں 14 تحقیق کی معلومات کو اکٹھا کیا گیا جس میں 23 لاکھ سے زائد لوگ شامل تھے۔ ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ دوڑ صحت کیلئے بے حد مفید ہے اور یہ انسان کے قبل از وقت مرنے کے امکانات یا خطرات کو 27 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق روزانہ 7 سے 8 منٹ کی دوڑ انسانی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے، دوڑ لگانے سے دل کی بیماریوں کے خطرات 30 سے 32 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں کیونکہ دوڑ کا تعلق براہ راست دل کی بیماریوں سے بھی ہے۔
نیشنل ہیلتھ سروس نے تجویز دی کہ بالغ انسان کو ہفتے میں کم سے کم 75 منٹ تیز ورزش کرنی چاہیے جس میں دوڑ اور تیراکی شامل ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 10 منٹ کی ہلکی پھلکی چہل قدمی کرنا بھی صحت کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر کی پانچ سال قبل تشخیص کرنے والا بلڈ ٹیسٹ دریافت