سیب کو روز مرہ خوراک کاحصہ بنانے سے حاصل ہونے والے مختلف فوائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیب کو روز مرہ خوراک کاحصہ بنانے سے حاصل ہونے والے مختلف فوائد
سیب کو روز مرہ خوراک کاحصہ بنانے سے حاصل ہونے والے مختلف فوائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیب ایک مزیدار پھل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحت بخش غذا بھی ہے جسے روز مرہ خوراک کا حصہ بنانے سے حاصل ہونے والے فوائد بے شمار ہیں۔

انگریزی کا مقولہ ہے کہ روز ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، یعنی بیماری آپ کو چھو نہیں سکتی اور آپ کو علاج کے لیے ہسپتال جانے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈن بلڈ جو اس وقت پوری دنیا میں صرف 43 افراد میں پایا جاتا ہے

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سیب میں وٹامن کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ منرلز اور نامیاتی مرکبات بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں سے دور رکھنے والے  اور صحت بخش ہیں۔

سیب میں پائے جانے والے وٹامنز میں سے ایک وٹامن سی ہے جو تمام ایسے پھلوں میں لازمی جزو کے طور پر پایا جاتا ہے جن کا ذائقہ ترش ہوتا ہے، سیب کے ذائقے میں بھی ہلکی سی ترشی موجود ہے جو وٹامن سی کی موجودگی کی علامت ہے۔

انسانی خون میں جمنے کی صلاحیت وٹامن کے پیدا کرتا ہے جو قدرتی طور پر بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کے خون میں موجود ہوتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مقدار کم بھی ہوسکتی ہے، جبکہ سیب اس سے محفوظ رکھتا ہے۔

وٹامنز کے علاوہ سیب میں رائبو فلیون، پوٹاشیم اور کاپر بھی پائے جاتے ہیں جبکہ بھرپور وٹامنز، منرلز اور نامیاتی مرکبات کے باعث سیب اسان کو قلبی امراض، قبض سمیت معدے کے مسائل اور پتے کی پتھری سے بھی بچاتا ہے۔

سیب میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ مزیدار پھل ہمیں خون کی کمی، ذیابیطس اور الزائمر سے محفوظ رکھتا ہے، ہاضمے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیب جسمانی کمزوری کے لیے بے حد مفید ہے۔

اس مزیدار پھل کو کھانے والے افراد متعدد بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں جن میں سے ایک آنتوں کا کینسر بھی ہے جبکہ سیب دانت کے درد سے بچاؤ اور جلد کی حفاظت کے لیے بھی مفید قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل طبی تحقیق سے پتہ چلا کہ قبض سے نجات کے لیے پھل اور جوس استعمال کرنے چاہئیں جبکہ عام طور پر لوگ ام الامراض کہلانے والی اس بیماری سے بچنے کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک میں قبض کے علاج کے لیے لوگ ہزاروں لاکھوں کی رقم بڑی آسانی سے خرچ کردیتے ہیں۔ صرف امریکا میں ہر سال قبض سے نجات کے لیے خرچ کی جانے والی رقم 25 کروڑ ڈالر ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: قبض سے نجات کے لیے پھلوں اور جوسز کا استعمال مفید ہے۔ طبی تحقیق

Related Posts