ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل، قومی ٹیم کے کپتان کو بابر اعظم کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل، قومی ٹیم کے کپتان کو بابر اعظم کی مبارکباد
ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل، قومی ٹیم کے کپتان کو بابر اعظم کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6000 رنز مکمل ہونے پر   کپتان اظہر علی کو  مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ اجو بھائی، آپ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل ہو گئے جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سخت محنت ہمیشہ کارگر ثابت ہوتی ہے۔

پیغام میں بابر اعظم نے  کپتان اظہر علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ نے شاندار سنچری اسکور کی جس کے دوران میں نے کھیل کے ہر لمحے سے بھرپور لطف اٹھایا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں انگلینڈ کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 273رنز بنا سکی۔ پہلی اننگ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 583 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا۔

ٹیسٹ میچ کے آغاز پر پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 24 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز شروع کی، اُس وقت کریز پر کپتان اظہر علی اور اسد شفیق موجود تھے۔ 30 رنز کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 5 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

Related Posts