آذر بائیجان کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، امیر البحر سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آذر بائیجان کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، امیر البحر سے ملاقات
آذر بائیجان کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، امیر البحر سے ملاقات

اسلام آباد: آذر بائیجان کے سفیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف آف نیول اسٹاف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی کی ملاقات

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آذر بائیجان کے سفیر سے ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ معزز مہمان اور امیر البحر نے میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کے امور پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ خطے کی امن و سلامتی کیلئے پر عزم ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف آف نیول اسٹاف محمد امجد خان نیازی اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران چیف آف نیول اسٹاف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کے پی ٹی، پی کیو اے، پی این ایس سی اور ساحل پر ماحولیاتی خدشات پر گفتگو ہوئی۔

Related Posts