جمعیت علمااسلام کے تحت آزادی مارچ کاآغازآج ہوگا،تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JUI-F's Azadi March
محکمہ داخلہ نے مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:جمعیت علمااسلام کے تحت آزادی مارچ کاآغازآج(اتوار)ہوگا ۔ آزادی کاآغاز کراچی سہراب گوٹھ سے ہوگا اورجے یوآئی کے سربراہ سہراب گوٹھ پر آزادی مارچ کے شرکاسے خطاب کریں گے۔

اس ضمن میں سہراب گوٹھ پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کیمپ بھی لگائے ہیں۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کی قیادت کرنے کے لئے کراچی پہنچیں گے۔

دوسری جانب آزادی مارچ کارواں میں شرکت کیلئے اضلاع کی سطح پرجے یو آئی کے قافلے سہراب گوٹھ پہنچیں گے۔جمعیت علماء اسلام کراچی کے 6 اضلاع کے صدر مقامات سے قافلے صبح 9 بجے روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کاوزارت داخلہ کو آزادی مارچ سے نمٹنے کاحکم، اسلام آباد میں سیکورٹی ریڈ الرٹ

ضلع غربی کا مرکزی قافلہ ناظم آباد نمبر 2 قدسیہ مسجد کے سامنے سے روانہ ہوگا۔قافلے کی قیادت مولانا عمر صادق، قاری محمد عثمان ، فخر الدین رازی حافظ نعیم کریں گے۔

ضلع جنوبی کا قافلہ بوٹ بیسن سے روانہ ہوگا۔ضلعی امیر مولانا نورالحق ، قاری روح الامین، مولانا عبداللہ بلوچ کی قیادت کریں گے۔ضلع ملیر کا قافلہ داود چورنگی لانڈھی سے روانہ گا۔ قافلے کی ضلعی امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مفتی حنیف ، مولانا اجمل شیرازی دیگر کریں گے۔ضلع شرقی کا قافلہ پٹیل پاڑہ اور سہراب گوٹھ سے روانہ ہوگا۔

قافلے کی قیادت مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا فتح اللہ ، مولانا غیاث ، فاروق سید و دیگر کریں گے۔ضلع وسطی کا قافلہ سخی حسن چورنگی سے روانہ ہوگا۔قافلے کی قیادت مولانا عبدالرشید نعمانی ، مولانا زرین شاہ ، مولانا خیر الحق ابرار ، مولانا گل محمد طالونی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی مارچ کسی ایک جماعت نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا مارچ ہے، محمود خان اچکزئی

ضلع کورنگی کا قافلہ مہران ٹاون کورنگی سے نکلے گا۔قافلے کی قیادت ضلعی امیر مفتی عبدالحق عثمانی، قاری فیض الرحمن عابد ، مولانا فاروق خلیل کریں گے۔گڈاپ ٹاو ن سے قافلہ ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی قیادت میں گلشن معمار سے روانہ ہوگا۔قافلہ شریف گبول ، طلحہ زبیر سواتی ، قاری یونس ، اشرف مینگل کی قیادت میں سہراب گوٹھ پہنچے گا۔

Related Posts