سمندری طوفان کیار کی شدت میں اضافہ ، 28 سے 30 اکتوبرتک بارش کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain
Rain

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

جس کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28سے 30 اکتوبر کے دوران نظر آسکتے ہیں۔سمندری طوفان کیار کے اثرات کے پیش نظر کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ٹراپیکل سائیکلون کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے اور یہ کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں : خطرناک ترین سمندری طوفان ہگی بس نے جاپان میں تباہی مچادی، 14افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کیار شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

ذرائع موسمیات کے مطابق حالیہ صورتحال میں سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن سمندری طوفان کے اثرات 28سے 30اکتوبر کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ مکران کے ساحل پر مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔

ٹراپیکل سائیکلون کیار کے اثرات کے سبب سمندر میں بھی طغیانی ہے، جبکہ شہر میں گرد آلود ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

Related Posts