اے وی ایل سی کی کارروائیاں، گاڑیاں چوری اور چھیننے والے10ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی کی کارروائیاں، گاڑیاں چوری اور چھیننے والے10ملزمان گرفتار
اے وی ایل سی کی کارروائیاں، گاڑیاں چوری اور چھیننے والے10ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد سے چوری اور چھینی ہوئی کاروں کا بلوچستان کا بڑا خریدار فخر الدین مندرانی ولد صدر الدین چوری شدہ کار، ہینڈ گرنیڈ و پستول سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

ملزم نے جعلی نام شہزاد حسین سے CNIC بنا رکھا ہے اورAVLC کو چالیس مقدمات میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری اور چھیننے والے مزید 9 ملزمان اے وی ایل سی کے ہا تھوں گرفتارکرلئے گئے۔

کارروائی کے دوران اے وی ایل سی نے (13) چوری اور چھینی ہوئی کا ریں، دو ہینڈ گرنیڈ اور تین (03) پستول بلا لائسنس بر آمدکرلئے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاررائیاں کی جارہی ہیں۔

اے وی ایل سی کی خصو صی ٹیم کے انچارج نیک محمد کھو سواور AVLC کے دیگر افسران نے کارروائی کر تے ہوئے 9ملزمان کو حراست میں لے لیا، کارروائی کے دوران وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔

گرفتار کئے گئے ملزمان کا ریں چوری اور چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم رفیع اللہ میرانی ولدمحمد حسین پنجاب میں چوری اور چھینی ہوئی گاڑیوں کا خریدار ہے۔

ملزم اکبر اور شاہد کاریں چوری کرنے کے ما ہر ہیں۔ملزم منٹھار اور ہا شم خاصخیلی گاڑی لے جانے کے خفیہ راستوں سے وا قف ہیں۔ ملزم ممتاز بھایو گا ڑی چوری اور چھیننے کے لئے مختلف اوزار سپلائی کر تا ہے۔ملزم ممتاز بھایو گا ڑی چوری اور چھیننے کے لئے مختلف اوزار سپلائی کر تا ہے۔

Related Posts