آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ کے ناموں کی لسٹ میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک،ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں چاروں کرکٹرز کو ریسٹ دیا گیا تھا۔

آسٹریلین ٹیم کے اسکواڈ میں مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ،ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل،میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے مقابلے 21،23،اور 25 فروری کو نیوزی لینڈ میں منعقد کئے جائیں گے۔

Related Posts