اٹک آئل ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کردئیے،ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹک آئل ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کردئیے،ذرائع
اٹک آئل ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کردئیے،ذرائع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اٹک آئل ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کردئیے، اٹک پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کرنے پر ریفائنری مکمل بند کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق اوگرااس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے، اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے نگران وزیرتوانائی اوراوگرا کو خطوط بھی لکھے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹس بندہونے سے مقامی پیٹرول وڈیزل کی پیداوار کم ہوکر60فیصد پر آگئی، تیل کمپنیاں مقامی تیل کی بجائے درآمدی تیل استعمال کررہی ہیں۔

راولپنڈی ریجن، خیبر پختونخواہ میں درآمدی تیل استعمال کیاجارہاہے، مقامی تیل استعمال نہ کرنا پیٹرولیم رولز کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئی

ذرائع کے مطابق درآمدی تیل استعمال کرنے سے درآمدی بل بڑھ رہا ہے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

Related Posts