مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو ایک بار پھر اوپر دھکیل دیا ہے۔
سعودی عرب میں ایک آئل ریفائنری پر حملے کے دعوے کے بعد بدھ کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.48 ڈالر یعنی 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 115.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 1.22 ڈالر یا 1.22 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 101.12 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔ یہ نرخ بدھ کو گرین وچ مین ٹائم کے مطابق رات 1 بج کر 40 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








