آصف علی زرداری کی دبئی کے اسپتال میں کامیاب سرجری
دبئی:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دبئی کے اسپتال میں کامیاب سرجری کی گئی جس کے بعد ان کے طبیعت سنبھلنے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ میں تکلیف کی وجہ سے چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سرجری کے باعث انہوں نے کچھ دن دبئی کے ہسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے
ڈاکٹر عاصم حسین بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں، آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج دبئی پہنچ گئے ہیں۔