پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کل اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، سابق وزیر اعظم نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم سے اس حوالے سے مشاورت کی۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ کل صبح عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد جائیں گے، اس مقصد کیلئے فواد چوہدری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے، مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، پرویز الہٰی

پی ٹی آئی چیئرمین جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر بنائے گئے مقدمات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

Related Posts