پاکستان کے اسٹار بلے باز اسد شفیق کی آج 36ویں سالگرہ، مداحوں کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad shafiq 36th birthday today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازاسد شفیق کی آج 36ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں نے مبارکبادپیش کی ہے۔

28 جنوری 1986کو کراچی میں پیدا ہونے والے اسد شفیق نے 21 سال کی عمر میں کراچی وائٹس کی جانب سے 21 اکتوبر 2007 کو نیاز اسٹیڈیم میں حیدرآباد کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ان کی پہلی اننگز183 گیندوں پر 113 رنز کے ساتھ ختم ہوئی۔اسد شفیق نے پہلی بار 2010 کے ایشیا کپ میں قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔


 

اسد شفیق نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 77 ٹیسٹ کھیل کر 4ہزار660 رنز بناچکے ہیں، 60 ایک روزہ میچوں میں 1336 رنز بناچکے ہیں جبکہ 138 فرسٹ کلاس میچوں میں 8ہزار638 رنز ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹیم ورک کی ضرورت ہے

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2010 سے اگست 2020 تک کے دوران پاکستان کیلئے 77 ٹیسٹ اور 60 ون ڈے میچز کھیلنے والے اسد شفیق پی سی بی کی پسند اور نا پسند کی نذر ہو گئےہیں۔

36ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹ شائقین نے اسد شفیق کیلئے مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts