افغانستان سے فوج جا رہی ہے، امریکہ ساتھ نہیں چھوڑ رہا، زلمے خلیل زاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zalmay Khalilzad
افغانستان سے فوج جا رہی ہے، امریکہ ساتھ نہیں چھوڑ رہا، زلمے خلیل زاد

کابل: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج جا رہی ہے، امریکہ ساتھ نہیں چھوڑ رہا۔

افغان میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مضبوط تعلقات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی موجودگی سے نیا نظام اور نیا ماحول بنا، بڑی تعداد میں لڑکیاں اسکول جانے لگیں، جامعات طلبا سے بھر گئیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام تک امریکہ افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا طویل مدتی تناظر میں سیاسی مفاہمت نہ ہوئی تو جنگ جاری رہ سکتی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے مزید کہا کہ جنگ جاری رہی تو خطے کی جانب سے افغان امور میں مداخلت بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی افغان امور میں مداخلت میں اضافہ افغانستان کے مفاد میں نہیں۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمونوئیل میکرون کو نوجوان نے تھپڑ ماردیا

Related Posts