آرمی چیف کااوآئی سی اجلاس میں شرکت پر سعودی قیادت سےاظہارِتشکر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ،اس دوران جنرل قمرجاویدباجوہ کی جانب سے اوآئی سی اجلاس میں شرکت کرنےپرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دفاعی تعاون پربھی تفصلی بات چیت کی گئی جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف ‏کرتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے کوششوں کو بھی سراہا اور ساتھ ہیں ہر سطح پر سفارتی تعاون کو فروغ دینےکا عزم بھی ‏کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاکہ افغانستان سے معتلق اوآئی سی کااجلاس بہت اہمیت کاحامل تھا جوافغانستان کیلئے عالمی کوششوں کوموبوط بنانےمیں مددگارثابت ہوگا،انہوں نے کہا پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات ‏کو خاص مقام دیتاہے جبکہ ملاقات کےدوران آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیرکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیامیں دیرپا استحکام کیلئےتنازع کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے ‏ اس لئے پاکستان علاقائی امن کیلئے ہمسایوں سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی مددکرناسب کی ذمہ داری ہے،پاکستان اکیلاکچھ نہیں کرسکتا،وزیرخارجہ

یادرہےکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کی، جس میں دیرینہ تعلقات کےساتھ ساتھ ‏افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

Related Posts