کیا بابر اعظم کی لیک ویڈیوز اور چیٹ جعلی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی شاندار کارگردگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں وہ غلط وجوہات کی بنا پر خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی نامناسب ویڈیوزاور تصاویر لیک کی گئیں جس نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بابر اعظم ایک اور پاکستانی کرکٹر کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

ساتھ ہی اُن کی آڈیوز بھی لیک کی گئی ہیں جس میں مبینہ طور پر آواز بابر اعظم کی ہے۔

وائرل ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کا خیال ہے کہ یہ سب اصلی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ سب پاکستانی کرکٹر کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امید ہے بابر نے جو کیا ہے وہ اسے ملے گا، کرکٹر کا اصل رنگ سب کے سامنے آگیا۔

دوسری جانب ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے کہ اس ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے کیونکہ بابر اعظم ایسی حرکت کبھی بھی نہیں کرسکتے۔

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ خدارا سوشل میڈیا پر اِن ویڈیوز کو شیئر کرنا بند کردیں جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ اِن چیزوں کے ذریعے سے بابراعظم کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایم ایم نیوز کو ایسا معلوم ہوا ہے کہ بابراعظم کے خلاف یہ پروپیگینڈا بھارت کی جانب سے کیا جارہا ہے کیونکہ جب ایک سوشل میڈیا صارف نے بابراعظم کے خلاف مواد پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے۔

Related Posts