شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ
 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔ سعودی عرب سے 1100 قیدی وطن واپس لارہے ہیں، ان قیدیوں کو پاکستان کی جیلوں میں رکھیں گے۔

لال حویلی راولپنڈی میں وزیر داخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔ کل ہم نے شہبازشریف کا کیس ای سی ایل میں ڈالا ہے، کیونکہ آرٹیکل 25 کے تحت اس کیس میں سوائے شہباز شریف کے باقی تمام 14 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل تھے اور شریف فیملی کے 5 افراد مفرور ہیں۔

کورونا وباء کی تیسری لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا درست فیصلہ تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے، آج ہندوستان میں قبرستان اور شمشان گھاٹ ایک ہوچکے ہیں، ایک ایک دن میں 4 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، پاکستان پر اللہ کا رحم ہے، پاک فوج نے کورونا میں بہت کام کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل نے ظلم  کا بازار گرم کررکھا ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہم فلسطینیوں کے لیے باہر نہیں نکلے، کورونا کا مسئلہ نہ ہوتا تو نماز عید کے بعد فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف باہر نکلتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دن کشمیر اور فلسطین کو آزادی نصیب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عید سے قبل کاوربار کی بندش سے تاجروں  کے 400 ارب ڈوب گئے، جمیل پراچہ

Related Posts