اسموگ کی سنگین تر ہوتی صورتحال، اہم اسلامی ملک نے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

اسلامی دنیا کے اہم ملک نے پاکستان کو اسموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تکنیکی مدد دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

پاکستان کو درپیش اس مشکل صورتحال میں یہ اہم پیشکش برادر عرب و اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سلام الذہبی نے کی ہے۔

انگریزی روزنامے دی نیوز کے مطابق اماراتی سفیر نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی اسموگ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ نگران حکومت کے دوران ان کی حکومت نے اس حوالے سے پاکستان کی مدد کی تھی۔

متحدہ عرب امارات نے اس وقت خصوصی طیارے بھجوائے تھے جو کلاؤڈ سیڈنگ کرتے ہیں اور اس سے کچھ علاقوں میں مصنوعی بارش کرائی گئی تھی جس سے صورتحال پر قابو پانے میں کچھ مدد ملی تھی۔

سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الذہبی نے پاکستانی انتظامیہ سے متعلق اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت صورتحال کی روک تھام کےلیے موزوں اقدامات کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے عہدیدار نے کہا کہ وہ پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسموگ کے حوالے سے صورتحال کی تلافی کےلیے مشترکہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Posts