کیا پاکستان 22 برس بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں ہرا کر سیریز جیت پائے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکائی اسپورٹس

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ایک بار پھر پاکستانی بالرز نے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

دوسرے فیصلہ کن میچ کی طرح پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے تیسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج بھی پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، نسیم شاہ نے 20 رنز پر پہلی اور شاہین آفریدی نے 36 رنز پر دوسری وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 10.5 اوورز میں 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلس کو نسیم شاہ نے 7 رنز پر آؤٹ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد 13.5 اوورز میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 79 اور چھٹی 88 رنز پر گری۔ مارکس اسٹوائنس کو محمد حسنین اور گلین میکسویل کو حارث رؤف نے واپس پویلین بھیجا۔ میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ 26 ویں اوور میں 118 رنز پر گری، ایڈم زیمپا کو نسیم شاہ نے 13 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پرتھ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پِچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، حارث رؤف یہاں لیگ کھیلتے رہے ہیں، وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 5  تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن ٹیم میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔ گرین شرٹس کے پاس 22 برس کے بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں ہرانے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

Related Posts