کراچی ایئرپورٹ حملے کی سہولت کار خاتون اور بینک عملہ گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

کراچی ائیرپورٹ حملے میں ملوث خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔

ایئرپورٹ کے اندر ریکی کرنے والی ٹیم بھی دھر لی گئی۔ گرفتار خاتون اس سے قبل بھی دہشت گردی میں سہولت کاری کرچکی ہے، گرفتار سہولت کاروں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دہشت گردی کی سہولت کاری میں بینک کا عملہ بھی ملوث نکلا ہے، دہشت گردی کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملے ہیں۔

حملے سے قبل ویڈیو بنانے والا سہولت کار بھی پکڑا گیا ہے، جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، حملے میں استعمال ہوئی گاڑی خریدنے کیلئے بینک عملے نے رقم کراچی ٹرانسفر کی۔

ذرائع کے مطابق 71 لاکھ روپے کی رقم تربت سے کراچی بینک ٹرانسفر ہوئی، بینک عملے نے رقم منتقل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے رشوت لی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts