مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکےخاتمے کے لیے ایمنسٹی انڈیا کی مہم شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکےخاتمے کے لیے ایمنسٹی انڈیا کی مہم شروع
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،مواصلاتی رابطوں پرپابندی اورلاک ڈاؤن کے خلاف'کشمیر کو بولنے دو' کے نام سے مہم شروع کردی،ایمنسٹی انڈیا کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے رابطوں پرپابندی لوگوں کی آزادی پر ایک اشتعال انگیز حملہ ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،مواصلاتی رابطوں پرپابندی اورلاک ڈاؤن کے خلاف’کشمیر کو بولنے دو’ کے نام سے مہم شروع کردی،ایمنسٹی انڈیا کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے رابطوں پرپابندی لوگوں کی آزادی پر ایک اشتعال انگیز حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق  ایک مہینہ ہونے کو آیا ہے جب سے کشمیریوں کی خیریت کی کوئی خبر نہیں سنی، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی اورلاک ڈاؤن کے باعث وہاں کے 80 لاکھ افراد کی زندگی تاریکی کاشکارہے ، اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ جبکہ جان بچانے والی ادویات بھی میسر نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکےخاتمے کے لیے ایمنسٹی انڈیا کی مہم شروع

ایمنسٹی انڈیا نے  ‘کشمیر کو بولنے دو’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ہنگامہ آگاہی مہم کابھی آغاز کردیاہے،ایمنسٹی انڈیا کے مطابق ایک مہینے سے جاری کرفیو اور دیگر پابندیوں نے کشمیریوں کی روز مرہ زندگی، جذبات، ذہنی حالت، طبی سہولیات تک رسائی اور دیگر ضروریات زندگی تک رسائی کو بری طرح متاثر کیا ہے، وادی میں لوگوں کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہیں صحت، اشیائے خورونوش اور ہنگامی سروسز تک کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے حوالے سے پیغامات پر اکاؤنٹ کی معطلی: پی ٹی اے اور ٹوئٹر انتظامیہ آمنے سامنے آگئے

ایمنسٹی انڈیا نے کہا کہ نیا کشمیر کشمیریوں کے بغیر نہیں بنایا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر میں صرف مواصلاتی نظام کو ہی نہیں، بلکہ کشمیریوں کے دل و دماغ کو بھی بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،لوگوں کو ہنگامی صورتحال کے باوجود ہسپتالوں تک نہیں پہنچایا جارہا، وہاں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہورہی ہیں، بچوں اور نوجوانوں کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا جارہا ہے، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلیٹ گنز کا بے جا استعمال کیا جارہا ہے۔

ایمنسٹی انڈیا کے مطابق ایک ماہ سے جاری پابندیاں اب مزید آگے نہیں بڑھنے دیں گے کیونکہ پابندیوں سے کشمیریوں کی زندگیوں ، جذبات ، ذہنی صلاحیتیں اور صحت متاثر ہو رہی ہے۔

Related Posts