ملک کے تمام طبقات کو مل جل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے تمام طبقات کو مل جل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔سعید غنی
ملک کے تمام طبقات کو مل جل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں سمیت ملک کے تمام طبقات مل جل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کریں۔

شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ مجھے وفاقی حکومت اور صوبائی اقدامات میں وہ تیزی نظر نہیں آ رہی جس کا حالات تقاضا کرتے ہیں۔ 

گفتگو کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میری وزیر اعظم اور سب وزرائے اعلیٰ سے معاملے کو سنجیدہ لینے کی درخواست ہے۔ ایک بار یہ وبا ہمارے ہاتھ سے نکل گئی تو  ہمارے لیے حالات کنٹرول کرنا ناممکن ہوگا۔

وزیرِ تعلیم و محنت نے کہا کہ سندھ کے علاوہ باقی صوبوں میں وائرس کے امکانات والے افراد کو سرگرمی سے تلاش نہیں کیا جارہا۔حیرت ہے ایم کیوا یم نے بھی پریس کانفرنس کی لیکن اس میں وہ بات نہیں ہوئی جس کی مجھے توقع تھی۔ 

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا ایم کیو ایم عوام اور حکومت سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم (پاکستان) کو اپنے ماضی کے ٹریک سے باہر نکلنا ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ سطحی مخالفتوں کو ختم کریں۔ ہم عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ شہریوں کا ہم پر بھی اتنا ہی حق ہے جتنا سیاسی جماعتوں پر ہے۔ 

Related Posts