آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء اگلی کلاسز میں پروموٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء اگلی کلاسز میں پروموٹ
آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء اگلی کلاسز میں پروموٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد:آزاد کشمیر حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو امتحانات لیے بغیر اگلی کلاسز میں پروموٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث ماحول امتحانات کیلئے سازگار نہیں، اس لیے طلباء کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا گیا ہے۔

حکام نے طلباء کو اگلی جماعت کی کتب خرید کر تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے اور  تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔

 ملک بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کے انعقاد سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا جس کے دوران کورونا وائرس صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کریں گے جو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا فیصلہ متوقع، وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت نے طلباء کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ رواں برس کسی کو بھی بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ 19 مئی کے روز منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹو فوزیہ، چیئرمین سندھ بورڈ کمیٹی و انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید الدین، چیئرمین حیدرآباد بورڈ محمد انعام میمن، چیئرمین ٹیکنکل بورڈ مسرور شیخ، سیکرٹری میٹرک بورڈ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اس سال کسی کو بھی بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا،سعید غنی

قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ چند دن پہلے قومی رابطہ کمیٹی نے کچھ فیصلے کیے تھے، قومی رابطہ کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا کہ پندرہ جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ دوسرا فیصلہ بچوں کو پروموٹ کرنے کے بارے ہوا تھا، نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہیں ہونگے۔تمام ریگولر اور پرائیویٹ طلباء کو پروموٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تمام ریگولر اور پرائیویٹ طلباء کو پروموٹ کر دیا گیا ہے، شفقت محمود

Related Posts