آزاد کشمیر حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے نمازِ جنازہ کے اعلان پر پابندی لگادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے نمازِ جنازہ کے اعلان پر پابندی لگادی
آزاد کشمیر حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے نمازِ جنازہ کے اعلان پر پابندی لگادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے وائرس کے باعث انتقال کرجانے والوں کی نمازِ جنازہ کے اعلان پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے میر پور کے 5 سیکٹرز اور 2 دیہی علاقوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

مخصوص علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 448 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں 281 افراد کا انتقال ہوا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میڈیکل اسٹورز اور جنرل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزید شہری انتقال کر گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  کورونا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 63 ہزار 29 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 12 ہزار 307 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 404 نئے کیسز رپورٹ، 31 مزید شہری جاں بحق

Related Posts