نئی دہلی:نئی دہلی دیوالی کی اگلی صبح اسموگ کی لپیٹ میں رہا، دیوالی کے بعد شہر میں فضائی آلودگی کے انتہائی خطرناک مناظر دیکھے گئے، ہندو برداری دیوالی کے تہوار پر عموما پٹاخے جلاتی ہے، لیکن رواں سال روشنیوں کے تہوار میں فائر ورکس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے تمام دارالحکومتوں کے مقابلے میں نئی دہلی کے ہوا کا معیار بہت خراب ہے لیکن گزشتہ روز دیوالی کی اگلی صبح ہوا کا معیار بہت خطرناک تھا، اس وقت بھارت کی ہوا مذہبی تہوار کے باعث شور اور دھویں کی لپیٹ میں ہے۔
دہلی کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ دیکھا گیا جب ایئر کو الٹی انڈیکس (اے کیو آئی)500 کے اسکیل پر 463 تھا۔2 کروڑ آبادی پر مشتمل شہر دہلی میں 2.5 پی ایم دیکھا گیا، جو اوسطا 706 مائیکرو گرام ہے۔
دہلی کے ماحولیاتی ادارے کے سربراہ گوپال رائے کا کہنا تھا کہ حکومت نے 20 اینٹی اسموگ بندوقیں نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے فضا میں پانی کا اسپرے کیا جائے گا اور یہ اسموگ ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: دانش کنیریا نے اہلِ خانہ کے ہمراہ دیوالی منانے کی تصاویر شیئر کردیں