کراچی میں منفرد کھانوں کی ڈشز سے روزہ داروں کے افطار کا اہتمام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں ہر سال رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گلی محلوں میں، سڑکوں اور شاہراہوں پر روزہ داروں کے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم نامعلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام منفرد کھانوں کی ڈشز بھی روزہ داروں کو پیش کی جاتی ہیں۔

نامعلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام افطار کا اہتمام کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں کیے جانے والے ڈنر سے کم نہیں۔ ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 8 سال سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گپا گھوٹالا، دھوراجی میں دستیاب چٹخارے دار بڑے گول گپے

ٹرسٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سال 2022ء ہمیں کام کرتے ہوئے نواں سال ہے۔ یہ ایک ٹیم ورک ہے۔ ہم مل جل کر کام کرتے ہیں۔ ہم صدقہ، زکوٰۃ اور خیرات کے پیسوں سے کھانا نہیں کھلاتے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں ہر قسم کے لوگ آتے ہیں۔ اس لیے ہم زکوٰۃ اور خیرات کی بجائے اپنے ذاتی پیسوں سے کام کرتے ہیں۔ ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ افطار کرتے ہیں۔

یہاں طرح طرح کے کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ٹرسٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ الگ ڈشز ہوتی ہیں۔ بریانی، پلاؤ، یخنی، قورمہ، حلیم اور دال چاول سمیت متعدد ڈشز افطار کیلئے دی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کھانے کیلئے روزانہ الگ طرح کی ڈشز پیش کی جاتی ہیں جس سے لوگ کھانے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بہت تسلی اور اطمینان سے افطار کرکے خوش ہو کر جاتے ہیں۔ 

Related Posts