گپا گھوٹالا، دھوراجی میں دستیاب چٹخارے دار بڑے گول گپے

رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری میں شہریوں کی بڑی تعداد عام کھانوں کے ساتھ ساتھ چٹخارے دار کھانوں کی بھی شوقین ہوتی ہے جن میں سموسے پکوڑے، دہی بڑے اور گول گپے بھی شامل ہیں، تاہم گول گپوں کو تفریحاً کھایا جاتا ہے۔

عوام کی بڑی تعداد سحری اور افطاری کے اوقات میں گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز کا بھی رخ کر لیتی ہے جہاں گول گپے، دہی بڑے اور چنا چاٹ سمیت دیگر لوازمات دستیاب ہوتے ہیں۔ کراچی کے علاقے دھوراجی میں دلپسند چاٹ ہاؤس بھی ایک ایسا ہی مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھوراجی میں دستیاب مختلف مزیدار فلیورز پر مشتمل آئس تھالی

جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے، گپا گھوٹالا ایک نسبتاً نئی ڈش ہے جو دلپسند چاٹ ہاؤس والوں کے دعوے کے مطابق کراچی کے علاقے دھوراجی میں سب سے پہلے انہوں نے متعارف کرائی۔ سادہ الفاظ میں انہیں بڑے سائز کے گول گپے بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

دلپسند کے نام سے گپا گھوٹالا بنانے والوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد ہم سے کہتی ہے کہ گول گپے کی طرح سارے لوازمات بس الٹ پلٹ کرکے ہمارے حوالے کردو، لیکن ہمیں اپنی ڈش کو بہتر انداز میں پیش کرنا ہوتا ہے تاکہ ذائقہ منفرد محسوس ہو۔

چاٹ ہاؤس والوں کا کہنا ہے کہ ہماری ڈش لوگ کھاتے ہیں تو تعریف کرکے جاتے ہیں۔ گپا گھوٹالا میں آلو، سفید چنے، دہی پھلکیاں اور بھیل پوری کے آئٹم بھی شامل ہوتے ہیں۔ اسے چمچ سے کھایا جاتا ہے۔ لوگ اسے پارسل کروا کر ساتھ بھی لے جاتے ہیں۔ 

 

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں