پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک یو اے ای کے شہر شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، افغان ٹیم کی قیادت اسپنر راشد خان کریں گے۔

راشد خان پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کا حصہ تھے، جن کی ٹیم نے پی ایس ایل میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو فائنل میں ایک رن سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل فائنل: شاہین آفریدی کی اہلیہ کے پاس اتنا مہنگا ہینڈ بیگ؟

راشد خان کے علاوہ افغان ٹیم کے دیگر اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، عثمان غنی، صدیق اللہ، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، کریم جنت، افسر زازائی، عظمت اللہ عمر زئی اور گلبدین نائب شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شراف الدین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل حق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی۔

Related Posts