پاکستان کے سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی فائرنگ سے 5 شہری اور 6 جوان زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی فائرنگ سے 5 شہری اور 6 جوان زخمی
پاکستان کے سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی فائرنگ سے 5 شہری اور 6 جوان زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقے پر افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 شہریوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے 6 جوان بھی زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی شہریوں اور فوجی جوانوں پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری افتتاحی تقریب: کوریج کے لیے بھارتی میڈیا کی لائن لگ گئی

اعلامیے کے مطابق چترال کے سرحدی علاقے میں مشین گنوں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ گولہ باری بھی کی گئی جس سے  زخمی ہونے والی خاتون اور 5 شہریوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کی کارروائی سے افغان فورسز کی سرحدی پوسٹوں کو نقصان پہنچا ، تاہم دونوں ممالک کے فوجی حکام نے آپس میں رابطہ کیا جس کے بعد فائرنگ فوری طور پر روک دی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی جس کے دوران افغان امن عمل پر گفتگو اور خطے کی مجموعی صورتحال پر  تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز کی گئی ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ افغان تنازعے کے ممکنہ سیاسی حل پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں امن چاہتا ہے جبکہ امن عمل میں حائل مختلف مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئے تاکہ افغان مسئلے کا سیاسی حل سامنے لایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

Related Posts