عدنان صدیقی کی فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدنان صدیقی کی فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز ہوگی
عدنان صدیقی کی فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سال 2019 میں سامنے آنے والے کورونا نے فلم انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کردیں، عدنان صدیقی کی پہلی فیچر فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی جس کی ریلیز وائرس کے باعث مؤخر کی گئی تھی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ 2022 میں محبت، تفریح، رومانوی اور میوزیکل فلم دم مستم عید کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں امر خان اور عمران اشرف شامل ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

قبل ازیں معروف اداکار نے متعدد مواقع پر اپنی فلم دم مستم کے متعلق گفتگو کی۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ دم مستم کے نام سے بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ لاہور، کراچی، سندھ کے دیہی علاقوں اور کشمیر میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نریندر مودی پر تنقید، انتہا پسندغصے میں آگئے، کے آرکے سے بدتمیزی

یحالی تاشیانے صنف آہن میں سجل علی کو بہترین ساتھی قراردیدیا

فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کی خبر دسمبر 2019 میں سامنے آئی۔ عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ دم مستم پوری طرح ایک مسالا فلم کہی جاسکتی ہے جس میں مزاح، رومانس اور ٹریجڈی سمیت ہر قسم کا مواد شامل کیا گیا ہے۔

دم مستم کی ہدایات احتشام الدین نے دیں۔ فلم کی کہانی امر خان نے لکھی جس کی کاسٹ میں عمران اشرف، امر خان، سہیل احمد، سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو اور مومن ثاقب جیسے فنکار شامل ہیں۔ فلم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز ہوگی۔ 

Related Posts