کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ضلع ویسٹ پولیس نے نزد واٹر بورڈ انور مری گوٹھ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی شناخت ابراہیم ولد فضل رحمان، واحد ولد احسان اور ارباز خان ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 1 عدد ٹی ٹی پسٹل، 30 بود لوڈ میگزین، 1 عدد چھینا ہوا موبائل فون ویگو ٹیل، 1 عدد چھینا ہوا ہرس برنگ براؤن اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 468/23 درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملزمان سے برآمدہ چھینا ہوا موبائل فون ویگو ٹیل کا مقدمہ 467/23 دفعہ 392/397/34 پہلے سے درج ہے جس میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو نہ پایاجاسکا، 18 بچوں کا 72سالہ باپ گھر کی دہلیز پر قتل

ملزم واحد اس سے قبل بھی گلشنِ معمار تھانہ سے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 85/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

Related Posts