بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 neighbors killed a 12-year boy after rape In Faisalabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ڈارک ویب پر پاکستانی معصوم بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنے والے ملزم سہیل ایاز کو راولپنڈی کی عدالت نے سزا سنا دی۔

بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا، جہاں بچوں سے جنسی زیادتی کرکے انکو ویڈیوز بناتا تھا۔ان ویڈیو ز کو ویب سائٹس پر فروخت کیا جاتا تھا۔

سی این پی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا اور حقائق منظر عام پر لائے گئے جس کے بعد راولپنڈی پولیس کے اس وقت کے ایس پی صدر سرکل رائے مظہر اقبال ڈی ایس پی فرحان اسلم اور ایس ایچ او روات ملک کاشف نے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا اور انتھک محنت سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے جنسی زیادتی کیس فیصلہ سنایا، معزز جج نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت کا حکم دیا۔

Related Posts