پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے ایک غیر سیاسی خاندان سے ہے۔
ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ فاطمہ 2021 میں انتقال کرگئی تھیں، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ دوسری شادی کی نکاح تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد دی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








