عمران خان کو کسی اور نہیں، پی ڈی ایم نے نکالا، عبد الغفور حیدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عمران خان کو کسی اور نے نہیں پی ڈی ایم نے نکالا ہے، اگر دوبارہ اقتدار میں آئینگے تو ہمیں اپنے مدمقابل پائیں گے، اسلامی نظام ہی اس ملک کے مسائل کا حل ہے ،فرسودہ نظام نے ملک کو مشکلات سے دو چار کیا ہے ، معیشت کے حوالے سے قومی قیادت کو مل بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اگر دوبارہ عمران اقتدار میں آگیا تو کیا ہوگا تو ہم کہتے ہیں کہ وہ ہمیں دوبارہ اپنے مدمقابل پائے گا۔ عمران نے ملک کو دیوالیہ کردیا اور آج ہم اس کی بوئی ہوئی فصل کو کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دیا اور ایک ایسی نسل تیار کی جس کا کام گالم گلوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے اور اس فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کیلئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات بہت زیادہ ہیں، اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہیے تاکہ ملک کو ایک مستحکم معیشت مل سکے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں منظم جماعت ہے جسکی ایک تاریخ ہے اور اسی تاریخی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کی نظریں اب جمعیت علماء اسلام پر ہیں۔

Related Posts