جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج
جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ایک ایسا جنون بن گیا ہے جس کے چکر میں نوجوان کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے چکر میں اسلام آباد میں موجودمارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ لگادی۔

ڈولی نامی ٹک ٹاکر کے اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو بنائی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں خاتون کے عقب میں آگ لگی ہے جبکہ وہ اُس آگ کو نظر انداز کیے ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

مارگلہ کی پہاڑی پر آگ لگانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے کا متن ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے۔

خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی سے علیحدگی کے بعد، احد رضا میر کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ تصویر وائرل

اس حوالے سے اسلام آباد وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ٹک ٹاکرز کی ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔

Related Posts