اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے مسئلے میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلق ختم کرنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ائیر پٹرولنگ یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بڑا کوئی عاشق، رسولﷺ اورختم نبوت کا سپاہی نہیں لیکن تحریک لبیک کامطالبہ مان کر اگر فرانسیسی سفیر کو نکالتے ہیں تو یورپی یونین سے تعلق ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،حکومت عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کوقابو کریگی۔عمران خان کی نظر دنیا کے مسائل پر ہے ،آئی ایم ایف سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں:
کالعدم تحریک لبیک کا دھرنا،حکومت کو دی گئی مہلت ختم، لاہور میں انٹرنیٹ سروس بند
مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان