کراچی :معروف اداکارہ غنا علی نے ننھے مہمان کی جلد آمد کی تصدیق کردی ہے، غنا علی مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں اپنے شوہر عمیر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، ہم اس خوشی سے نوازنے پر اللہ پاک کے شکر گزار ہیں، ہم اپنی زندگی میں ہونے والے نئے اضافے کے منتظر ہیں۔
غنا علی نے کہا کہ برائے مہربانی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔غنا علی نے 16 مئی کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں تاہم شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی اداکارہ پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے خود سے زائد العمر اور پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ سے پیسوں کی وجہ سے شادی کی۔