لندن :وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی رکشے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم لندن میں بنائی جانے والی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش میں ہیں۔جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق ، انھیں اگلے ہفتے جمعے اور ہفتے کے روز شوٹنگ کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہوگی۔
British Pakistanis of Twitter: We are looking for a Pakistani style rickshaw in London for filming – Tuesday and Friday next week. Anyone know anyone who’s got one?
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 15, 2021
جمائما نے برطانیہ میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے کسی کو جانتا ہو یا کسی کے پاس رکشا ہوتو ان کی مدد کرے۔جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے احتشام الحق نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ وہ برمنگھم میں ایک ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اس حوالے سے ان کی مدد کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:خاتون اول بشری بی بی کا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ