ثروت گیلانی ہندو تہوار منانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثروت گیلانی ہندو تہوار منانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
ثروت گیلانی ہندو تہوار منانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی ہندو تہوار رکھشا بندھن مناتے ہوئے اپنی ویڈیو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈالنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثروت گیلانی نے باورچی گنیش کیلئے رکھشا بندھن کا تہوار منانے کا فیصلہ کیا اور باورچی اور بچوں کے ہمراہ بیٹھ کر ویڈیو ریکارڈ کرائی جسے سوشل میڈیا پرشیئر کردیا گیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی پر تنقید کے نشتر برسانا شروع کردئیے۔ مختصر سی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے باورچی کے ہمراہ رکھشابندھن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اگست کے دوران بچوں نے پاکستان کا جشنِ آزادی منانے کیلئے سبز ہلالی پرچم بھی تھام رکھے تھے، تاہم رکھشا بندھن منانا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے کھل کر تنقید کی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اپنے ہندو باورچی کیلئے ثروت گیلانی نے رکھشا بندھن منا کر ایک نیکی کا کام کیا ہے تاہم تنقید کرنے والوں نے اداکارہ کے اقدام کو دو قومی نظرئیے کے خلاف قرار دیا۔ 

Sarwat Gillani Celebrates Raksha Bandhan-Public Reaction

ناقدین کا کہنا ہے کہ ثروت گیلانی نے صرف عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسی ویڈیو شیئر کی جس پر تنقید ضروری تھی۔ یہ فضول کام ہے اور ہمیں بھارتی کلچر اپنانے کی ضرورت نہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی نے خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پر انہیں بندوق ساتھ رکھنے کا نہ صرف مشورہ دیا بلکہ خود بندوق تھام کر ایک فوٹو بھی شیئر کر ڈالی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ثروت گیلانی بندوق ہاتھوں میں تھامے نشانہ لگاتی نظر آئیں۔تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ثروت گیلانی کا خواتین کو ہتھیار ساتھ رکھنے کا مشورہ

Related Posts