نئی دہلی: نریندر مودی حکومت اپوزیشن رہنماؤں، وزراء اور سپریم کورٹ کے جج کی جاسوسی میں ملوث ہے جس پر بھارتی پارلیمان سے آوازیں اٹھنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام، سیاستدانوں، اپوزیشن اور اپنے ہی وزراء کا اعتماد کھو دیا، سپریم کورٹ کے ججز کا بھی مودی حکومت سے اعتبار اٹھ گیا۔
انتہا پسند مودی سرکار بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کی جاسوسی کرتی پکڑی گئی۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کا فون ہیک کیا گیا۔ بی جے پی حکومت نے اپنے ہی 2 وزراء کے فون پر سرویلنس لگائی۔
بھارتی سپریم کورٹ کے جج کے فون سے بھی ڈیٹا چوری کر لیا گیا۔ 40 بھارتی صحافیوں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان کے علاوہ دیگر شخصیات کی بھی جاسوسی کی گئی۔
موبائل فون ہیکنگ کے خلاف بھارتی پارلیمنٹ میں شور مچنے لگا۔ نریندر مودی حکومت نے پاکستان میں حساس عہدوں پر موجود افراد کے رابطہ نمبر بھی ہیک کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا نمبر بھی اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے ہیک کرنیکی کوشش کی گئی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز یہ دعویٰ منظرِ عام پر آیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنیکی کوشش کی گئی اور راہول گاندھی کا فون بھی ہیک کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا نمبر اسرائیلی سافٹ وئیر سے ہیک کرنیکی کوشش کا انکشاف