وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں چور 40 گاڑیاں اور 140 موٹرسائیکلیں لے اڑے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں چور 40 گاڑیاں اور 140 موٹرسائیکلیں لے اڑے
وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں چور 40 گاڑیاں اور 140 موٹرسائیکلیں لے اڑے

اسلام آباد: جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح نے سیف سٹی کا پول کھول دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے چھے ماہ میں 40 گاڑیوں اور 140 سے زائد موٹر سائیکلوں پر چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس جرائم کو روکنے مکمل طور پر ناکام ہو گئی، شہری لٹتے رہے، کلوز سرکٹ کیمرے اور نہ ہی جدید آلات کام آرہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح ماضی کی مقابل تیزی سے بڑھنے لگی۔ کار چوروں نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ پولیس گاڑیاں، موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگز کے سامنے بے بس ہو گئی،

ایم ایم نیوز کو موصول ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کے سٹی زون سے گزشتہ سال کے مقابل کار اور موٹر سائیکل چوری کی 17 وارداتیں زیادہ ہوئیں، صدر، انڈسٹریل ایریا اور رورل زونز گینگز کے نشانے پر رہے۔  

اسلام آباد میں کسی خوف کے بغیر آزادی سے گاڑیاں، موٹرسائیکل چوری کرنے والے گینگز نے رواں سال کے ابتدائی چھے ماہ میں 40 گاڑیاں، 140 سے زائد موٹرسائیکل چوری کرلیں۔

Related Posts