جنید خان اور حبا بخاری ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر میں ساتھ نظر آئیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنید خان اور حبا بخاری ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر میں ساتھ نظر آئیں گے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان اور حبا بخاری ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر میں معروف اداکار جنید خان اور حبا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جس کی خبر اداکار جنید نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار جنید خان نے کہا کہ مجھے ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر کا حصہ بن کر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے، میرا کردار مختلف ہوگا۔

پیغام میں اداکار جنید خان نے کہا کہ مجھے ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر میں جو کردار دیا گیا ہے، وہ گزشتہ کرداروں کے مقابلے میں بہت مختلف اور چلبلا ہے۔ کہانی کیا رخ اختیار کرتی ہے، اس کا منتظر ہوں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)

تاحال ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات میسر نہیں، تاہم جنید خان کے بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ دیگر ڈرامہ سیریلز کی طرح ہم نہ تھے بے مہر محبت کی کہانی ہوگی جس میں تجسس کا عنصر نمایاں ہوگا۔

ڈرامہ سیریل ہم نہ تھے بے مہر کا اسکرپٹ غزالہ نقوی نے تحریر کیا ہے اور ہدایات محسن رضا دیں گے۔ تاحال ڈرامے کے آغاز کی تاریخ واضح نہیں جو نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہوگا۔

اداکارہ اقراء عزیز بھی جنید خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل کسک میں نظر آئیں گی جو اے آر وائی سے نشر ہوگا۔ قبل ازیں اقراء اور جنید خان ڈرامہ سیریل ناٹک میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

جنید خان صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ گلوکار، نغمہ نگار اور فنکار ہیں جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آہستہ آہستہ اپنا مقام بنایا۔ ایک کے بعد ایک اچھے ٹی وی ڈراموں میں نظر آنے کے بعد جنید خان ایک کامیاب فنکار سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول میں چوری، ندا یاسر ہیرے کی انگوٹھیوں اور چین لاکٹ سے محروم

Related Posts