راولپنڈی میں نشے کے عادی باپ کی بیٹی سے جنسی زیادتی، داماد کو قتل کی دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں بیٹی کا باپ پر جنسی زیادتی کا الزام، داماد قتل ہونے کے ڈر سے روپوش

راولپنڈی میں نشے کے عادی باپ نے اپنی بیٹی سے جنسی زیادتی کی اور اپنے داماد کو قتل کی دھمکیاں دی ہیں جو روپوش ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی مہرین بی بی کے والد نشہ کرتے ہیں۔ بچپن میں مہرین نے قرآنِ پاک حفظ کر لیا اور پرائمری تک تعلیم حاصل کی۔ والد نے عالمہ نہیں بننے دیا اور مدرسے سے گھر منتقل کرکے جنسی زیادتی کر ڈالی۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مہرین بی بی نے بتایا کہ ایک دن میں گھر میں اکیلی تھی، والد نے نشے کی حالت میں میرے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ میں کہتی رہی کہ میں آپ کی سگی بیٹی ہوں لیکن میرا والد نہ مانا، جس پر میں نے تمام واقعہ بھائیوں کو سنا دیا۔

گفتگو کے دوران مہرین بی بی نے کہا کہ میرے والد نے بار بار میرے ساتھ زنا کیا۔ میرے بھائیوں نے خود میرے والد کو جنسی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا اور بیرونِ ملک مقیم بھائی نے ویڈیو بھی بنا رکھی ہے۔ میں نے تمام رشتہ داروں کو جنسی زیادتی سے آگاہ کیا۔

جنسی زیادتی کا شکار خاتون نے کہا کہ میرے رشتہ داروں نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ والد اور بھائیوں نے مجھ پر بہیمانہ تشدد کیا۔ میں راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج رہی، پھر گھر سے بھاگ کر اپنی پسند سے چنیوٹ کے رہائشی علی عون سے شادی کر لی۔

متاثرہ خاتون مہرین بی بی نے کہا کہ میرے والد اور بھائیوں نے میرے سسرالیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔ میرا خاوند اپنی جان بچانے کیلئے روپوش ہے جبکہ چھوٹے دیور کو میرے والد نے پولیس کے ذریعے اٹھوا لیا جسے حبسِ بے جا میں رکھا گیا ہے۔

خاتون مہرین بی بی نے کہا کہ میرے والد اور بھائیوں نے پولیس کے ساتھ مل کر میرے دیور کو بے گناہ تھانے میں رکھا ہوا ہے۔ اس پر کوئی مقدمہ نہیں۔ مجھے اور سسرال والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ والد کہتے ہیں کہ طلاق لے کر گھر آجاؤ۔

مہرین بی بی کا بیان ہے کہ اگر میں اپنے گھر واپس گئی تو میرے والد پھر سے جنسی زیادتی کریں گے۔ میں یہ ذلت کی زندگی نہیں گزارنا چاہتی۔ میری حکامِ بالا سے اپیل ہے کہ میرے دیور کو رہا کیا جائے اور میرے والد اور بھائیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عزیز الرحمان کی زیادتی، متاثرہ طالبِ علم نے مقدمہ درج کرادیا

Related Posts