بیرونِ ملک جانے والوں کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے پر سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے پر بیرونِ ملک جانے والوں کوسرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبیرونِ ملک جانے والے شہریوں کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے پرسرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کو ایک خوراک لگوانے پر بھی سرٹیفکیٹ دیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بند کرنیکا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک ڈوز لگوا کر بیرونِ ملک جانے والوں کو نادرا کے آن لائن سسٹم سے جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جو قابلِ ترمیم ہوگا۔

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد وزارتِ قومی صحت ضرورت پڑنے پر سرٹیفکیٹ تبدیل کرسکے گی۔ جزوی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ 

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رواں سال 7 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف طے کر لیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا  کا اجلاس ہوا جس میں ماس ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں سال 7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ ہے۔ وفاق کی تمام اکائیوں کو ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر اعتماد میں لیا گیا۔  اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاق تمام اکائیوں کو ضروری مدد فرام کرے گا۔

مزید پڑھیں: رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، این سی او سی

Related Posts