مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو مروایا، اب بھی مروائیں گے۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو مروایا، اب بھی مروائیں گے۔شیخ رشید احمد
مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو مروایا، اب بھی مروائیں گے۔شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا جبکہ انہوں نے پہلے بھی اپوزیشن کو غیر اہم معاملات میں گھسیٹ کر مروایا، اب بھی مروائیں گے۔

لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے  شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے 6 لوگوں کی گرفتاری کی پیش گوئی کی تھی جن میں سے 4 اب تک گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ ایک بندہ جو جلد ہی پکڑا جائے گا وہ مولانا فضل الرحمان کے لیے کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع

مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے اور ان کو سمجھنا ہوگا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

محکمہ ریلوے کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 کی بجائے 3 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے جبکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے پسنجر میں 10 ارب زیادہ کمائے اور وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ننکانہ صاحب اسٹیشن کا افتتاح کریں۔ ہم جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کے ڈبے لگا رہے ہیں۔ 

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا اور سیاست، جنگ اور محبت میں وقت کا جبکہ نواز شریف کو مروانے میں مریم نواز کا کردار بہت اہم ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 6 لوگوں کو قید خانوں سے باہر نکال دیں تو اپوزیشن کی تحریک اپنی موت آپ مر جائے گی۔ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر ہم پر احسان کیا ہے جس سے روپے کی قدر کو استحکام حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم  کے بین الاقوامی کردار کے حوالے سے شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ کشمیر کے محاذ پر عمران خان نے مودی کو ٹف ٹائم دیا ہے۔ نہ مودی جان چھڑا کر بھاگ سکتا ہے اور نہ کسی طرح بچ سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹتے ہی کشمیری اپنی جان ہتھیلی پر لے کر باہر نکل آئیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ ن لیگ اس وقت پوری طرح مولاناصاحب کیساتھ متفق نہیں ہے، میڈیا سمیت ہر شخص جانتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی سیاست کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں۔

 وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قانونی طورپر شہبازشریف ن لیگ کے صدر ہیں، مسلم لیگ (ن)، مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے پر تفریق کا شکار ہے، ایک دھڑا مولانا کے مؤقف کے ساتھ ہے اکثریت نہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں، شاہ محمود قریشی

Related Posts