سندھ میں سیلابی ریلے کے باعث ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ، مکانات زیرِ آب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں سیلابی ریلے کے باعث ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ، مکانات زیرِ آب
سندھ میں سیلابی ریلے کے باعث ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ، مکانات زیرِ آب

حیدرآباد: سندھ میں کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، ریلے کے باعث کسانوں کی ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں مکانات زیرِ آب آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نچلے درجے کا سیلابی ریلا دریائے سندھ میں کوٹری بیراج سے گزر رہا ہے، پانی کی سطح 1 لاکھ 88 ہزار 45 کیوسک سے لے کر 1 لاکھ 85 ہزار 9سو 15 کیوسک تک ریکارڈ کی گئی ہے جس سے حیدر آباد کی طرف باندھے گئے بندوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

محکمۂ آبپاشی نے ہنگامی بنیادوں پر کمزوری کا شکار بندوں کی مرمت شروع کردی ہے۔ سیلابی پانی دریائے سندھ میں داخل ہونے پر سہون سے لے کر جامشورو تک کچے کا علاقہ زیرِ آب آچکا ہے۔ صوبہ سندھ میں سہون، کوٹری، خان پور مانجھند، علی آباد، پٹارو اور لکی سمیت دریا کے قریبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

نشیبی علاقوں کے کچے مکانات بھی زیرِ آب آ گئے ہیں، رہائشی افراد کے گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر رہی ہیں جس کے پیشِ نطر علاقہ مکینوں نے محفوظ مقامات کی طرف ہجرت شروع کردی۔ دریا کے کنارے موجود ہزاروں ایکڑ کی اراضی پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔ 9 اور 10 ستمبر کو مزید سیلابی ریلے گزریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کاسکھر بیراج کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ

Related Posts