پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 85 ہزار افراد متاثر، 3 ہزار695 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 85 ہزار افراد متاثر، 3 ہزار695 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 85 ہزار افراد متاثر، 3 ہزار695 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 85ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 695ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 946نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 105مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک11 لاکھ26ہزار 761ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار599ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے68 ہزار308، سندھ میں 71ہزار 92، خیبرپختونخواہ میں 22ہزار 633، بلوچستان میں 9ہزار 587، آزاد کشمیر میں 869، گلگت بلتستان میں1 ہزار 326جبکہ اسلام آباد میں 11 ہزار 219کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 7ہزار 868فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ73ہزار 471افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 495افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 103افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث843،آزاد کشمیر میں 22، گلگت بلتستان میں 22، اسلام آباد میں106 جبکہ بلوچستان میں 104افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں شرحِ اموات کے لحاظ سے امریکا مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہے جہاں 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس کے باعث شرحِ اموات کے اعتبار سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 22 ہزار 610 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث امریکا شرحِ اموات میں پہلے نمبر پر برقرار

Related Posts