اقوامِ متحدہ کا کورونا وائرس کی روک تھام میں مصروف عوامی خدمتگاروں کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کا کورونا وائرس کی روک تھام میں مصروف عوامی خدمتگاروں کو خراجِ تحسین
اقوامِ متحدہ کا کورونا وائرس کی روک تھام میں مصروف عوامی خدمتگاروں کو خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ نے مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کام میں مصروف عوامی خدمتگاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں پبلک سرونٹس کیلئے گہری عقیدت کے ساتھ اظہارِ تشکر کرتا ہوں جو کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ بہت سے افراد کورونا وائرس کے خلاف خطرناک حالات میں بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ کورونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے طبی اور دیگر اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو خراجِ تحسین تو پیش کر رہے ہیں، اسی دوران ہمیں ان کی بہتر حفاظت اور معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری بھی کرنا ہوگی۔ 

Related Posts