سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KP govt instructs to continue development work on BRT project

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیاہے۔ عدالت نے بی آر ٹی کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

بی آر ٹی منصوبے سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر وکیل صوبائی حکومت نے کہا بی آر ٹی پر 2018 میں کام شروع ہوا، بی آر ٹی کا ڈیزائن بھی کئی بار تبدیل ہوچکا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بغیر وجوہات کے جاری کیا گیا، عدالت عالیہ نے وہ فیصلہ دیا جس کی درخواست گزار نے استدعا ہی نہیں کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار صرف اپنے گھر کے سامنے تعمیراتی کام رکوانا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: بی آر ٹی اور مالم جبہ ریفرنسز تیار ،حکم امتناع کی وجہ سے کارروائی نہیں کرپارہے ،جاوید اقبال

سپریم کورٹ  نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی ؟ اورتکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی اور منصوبہ کب مکمل ہوگا، بتایا جائے۔

جس پر کے پی حکومت کے وکیل نے کہا 31 جولائی 2020 تک بی آر ٹی پشاور منصوبہ مکمل ہوگا۔ عدالت نے صوبائی حکومت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیاہے۔

خیال رہے پشاور ہائی کورٹ نے پشاور میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کا ایف آئی اے کو حکم دیا تھا۔

Related Posts